سپین (ارسلان اشرف )نوجوان بزنس مین سیاسی و سماجی رہنما چوہدری بلال زیب ہنجرا سیالوی نے اپنی سیاسی وابستگی پاکستان سنی تحریک اور تمام مذہبی تنظیموں سے باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان ک دیا,
چوہدری بلال زیب ہنجرا سیالوی کیرانوالہ کے عظیم سپوت بن کر ابھرے ہیں جہنوں نے اپنے بل بوتے پر پہچان بنائی اور کام کیا, جب بھی الیکشن ہوئے خاص 2018 کے الیکشن میں این اے 70 کی انکی الیکشن کمپئین لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ گئی اور عوام انکی دیوانی بن گئی, اس وقت وہ 3 کرکٹ ٹیموں, کیرانوالہ, کالوساہی, فتہ لماں اور بیگہ والی بال ٹیم کو سپانسرز کر رہے ہیں اور بے شمار ایسے کام جن کو وہ سر انجام دے رہے ہیں, 2019 کے جذبہ آفس کے دورے پر وہ مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے آفرز کا ذکر کر چکے تھے, لیکن فروری2020 میں انکے کزن کے بیٹے عمیر سماں قتل کیس میں انکی جدوجہد اور موجودہ سیاسی علاقائی معاملات اس کی وجہ بنے, چوہدری بلال زیب ہنجرا سیالوی نے باقاعدہ طور پر میڈیا کے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی اور مزید کہا کہ سیاست جاری رہے گی لیکن اب نیا ہنجرا پبلک سیکٹریٹ اور ہنجرا فارم ہاؤس بننے کے بعد ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا, میری ثروت اعجاز قادری صاحب اور پیر مبشر شاہ صاحب سے دوستی قائم رہے گی لیکن جن ورکرز کی دل آزاری ہوگی میرے فیصلے سے ان سے میں معافی کا طلب گار ہوں کیونکہ پاکستان سنی تحریک کے ورکرز بہت شھزادے ہیں اور میڈیا کا بھی بہت شکرگزار ہوں جو ہر پل ساتھ دیتے یہ محبت اور خدمت کا سفر جاری تھا اور جاری رہے گا انشاءاللہ.