کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے دھماکہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔