جانز طایی بانڈو انٹرنیشنل کراٹے خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام تقریب
طایی کراٹے انٹرنیشنل ھیڈ کوارٹر کے چیف انسٹرکٹر قمر صدیق مہمان خصوصی تھے
صوبایی چیف حاجی ایم سخی جان نے مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی
بانڈو کی تنظیم نو کے بعد صوبایی دارالحکومت پشاور میں کراٹے کے مقابلوں کا آغاز ہوا- اس موقع پر بانڈو کی مقامی شاخ تحصیل گور گٹھری میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گيی- جس میں طايی بانڈو کراٹے انٹرنیشنل کے چیف انسٹرکٹر قمر صدیق بلیک بیلٹ 7ڈان مہمان خصوصی تھے- صدرتقریب حاجی ایم سخی جان بلیک بیلٹ 7 ڈان ،صوبایی بانڈو چیف نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی- مبارزت اور انفرادی کاتا میں کامیاب کھلاڑیوں کو اگلے درجہ کی بیلٹ عطا کی گییں- یلیو بیلٹ کے لیے کامیاب کاراتے کاز عجب سعید، محمد شہاب، زبیر خان، اروہ مظفر، فاطمہ مظفر،زوہہ خالد اور آذان خالد کو مہمان خصوصی نے بیلٹس پہنایں- بعد ازاں بلیک بیلٹ کھلاڑیوں میں درجہ بندی (ڈان) عطا کی گییں- بیلٹ پروموشن اور اسناد حاصل کرنے والوں کو قمر صد یق اور ایم سخی جان نے مبارک باد دی- بلیک بیلٹ پروموشن اور اسناد حاصل کرنے والوں میں نیک محمد (اٹک) فرسٹ ڈان، محمد عابد اور حسن گل (پشاور) سیکینڈ ڈان، فرمان اللہ، افتخار علی اور پیر سید شبیر احمد شاہ بخاری (پشاور) تھری ڈان شامل ہیں- تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی قمر صد یق نے تقریر کرتے ہوے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزايی کی اور بانڈو کی ترقی، بین الصوبايی ہم آہنگی اورباہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا-