گجرات(شاہزیب علی شیبی سے)ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی خصوصی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہین گجرات مجاہد عباس نے علاقہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی ان کی اولین دن سے ترجیح رہی اور انشاءاللہ قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا ،جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامیتاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ قبضہ مافیہ، اسلحہ و بدمعاشی کلچر کو علاقہ سے پاک کر دیں گے علاقہ کا امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او گجرات کی سخت ہداےت کے مطابق آج سے کسی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے قانون کو ہاتھ میں لینیے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔