(روپوٹ : (قاضی محسن ہاشمی
باغ آزاد کشمیر ڈھلی میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے ریڑہ پولیس کی حراست میں تفصیلات کے مطابق محمد اکبر ولد محمد حسین ساکنہ دھنیال میرپور محمد آصف ساکنہ ہٹیاں بالا اور ظہیر نامی شخص جو کہ پلندری بتا رہاہے چوکی ناڑ شیر علی خان کے مقام پر جعلی کرنسی دیتے ہو ئے پکڑے گئے جس پر مقامی لوگوں پر ان ملازمان نے اسحلہ تان لیا اور مہران گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے دو افراد کو عوام علاقہ نے پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ریڑہ پولیس نے گاڑی اور دو ملازمان گرفتار کر لئے ہیں جبکہ بتایا جارہا ہے ان لوگوں کے پاس بھاری مقدار میں جعلی کرنسی ہے دیکھتے ہیں باغ پولیس کیا کارروائی کرتی ہے۔۔۔