سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جو شہید بینظیر سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں۔
لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر ہونے والے پتھرائو پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صبر کا دامن سنبھال کررکھتے ہیں ان کانشانہ خطانہیں ہوتا۔آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ الله اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ