جھنڈا لگاتے ہوئے ٹیچر اور 3طلباء جاں بحق

0
547

مانسہرہ کے علاقے کیوائی کے ایک نجی اسکول میں جھنڈے کا پول ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 1استاد اور 3طلباء جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے نجی اسکول میں اسمبلی کے وقت جھنڈے کی ڈور پول سے نکل گئی تو لوہے کا پول اتار کر درستگی کے بعد دوبارہ نصب کرنے کے لیے اٹھایا گیا مگر پول اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا۔ پول ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک استاد سفیر خان، 3طلباءنعمان، بلال اور آصف بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلبا کی عمریں 10سے13سال کے درمیان تھیں، میتوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here