پنجاب کے شہر جہلم میں ایک چیتا رہائشی علاقے میں گھس آیا، جس نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی اور کئی مویشیوں کو ہلاک کر دیا۔
جہلم میں ڈومیلی کے گاؤں جوہدہ کے قریب جنگل سے چیتے نے بکریوں کے ریورڑ پر حملہ کر دیا۔چیتے نے متعدد بھیڑ بکریوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ چرواہے باپ بیٹے زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، محکمۂ وائلڈ لائف کے افسران نے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چیتے کو بے ہوش کر کے زندہ پکڑا جائے۔
وائلڈ لائف حکام اور متاثرہ گاؤں کے مکین چیتے کی تلاش میں مختلف مقامات پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں تاہم چیتا تاحال ہاتھ نہیں آ سکا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ