اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے عہدوں میں تبدیلی سامنے آنے لگی، حافظ حمد اللّٰہ سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئےاپوزیشن اتحاد چھوڑنے والی پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے چھوڑے ہوئے عہدے پُر کیے جانے لگے۔اے این پی رہنما میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات تھے لیکن اپوزیشن اتحاد سے پارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد اس عہدے پر حافظ حمد اللّٰہ کی تعیناتی کردی گئی۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حافظ حمد اللّٰہ کی بطور سیکریٹری اطلاعات تقرری کی منظوری دے دی ہے۔پیپلز پارٹی اور اے این پی نے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلانات کیے تھے۔مولانا فضل الرحمن نے ان دونوں جماعتوں کو اپنی غلطی تسلیم کرکے پی ڈی ایم میں واپس آنے کی اجازت دی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ