پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال نے حمزہ شہباز کے مقابلے میں انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ولیداقبال نے لاہور کے حلقے سے انتخاب لڑنے کی درخواست دی تھی، جس کےبعد پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ولید اقبال نے انتخاب لڑنے سے معذرت کی ہے۔تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ولید اقبال لاہور کےصوبائی حلقے سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔بشکریہ روز نامہ جنگ