پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔بشکریہ روزنامہ جنگ