عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی ) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث سے پاکستان کی بدنامی ہوگی۔
ایک بیان زاہد خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی کوئی ساکھ نہیں،ہربات پریوٹرن لےلیتی ہے،وزیراطلاعات کی اپنی کوئی ساکھ نہیں،ان کی تردید سےمسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت پارلیمنٹ کو بتائےسعودی عرب ہمیں کن شرائط پرپیسہ دےرہا ہے،سعودی شرائط پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے، حکومت یہ معاملہ پارلیمنٹ میں معاملہ نہیں لاتی تواپوزیشن قراردادلائے۔
اے این پی ترجمان نے یہ بھی کہاکہ ہم افغان جنگ میں حصہ بننے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، دہشت گردی سے خوفزدہ ہوکر سرمایہ کار ملک میں نہیں آتے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ