سرائےعالمگیر (سید ندیم نوشاہی )حکومتوں سیاستدانوں اور حکومتی اداروں کو آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھنا چاہئے ۔صحافیوں کو ان کے حقوق دلانے اور تحقیقاتی صحافت کے فروغ کیلئے صحافتی تنظیموں کو جاندار کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر انٹرنیشنل کونسل آف پاکستان گوجرانوالہ ڈویژن صغیر احمد راٹھور نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کےدوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر مشکلات کے باوجود صحافی برادری بھرپور انداز میں عوامی اور علاقائی مسائل کی نشاندہی کررہیںہیں جبکہ دنیا کے حالات سے اگاہی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے جس پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی طرف سے پریس پر عائد ظالمانہ پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ھوں اور دنیا بھر بشمول پاکستان میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور قتل جسے واقعات کی بھی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کے خلاف منفی عناصر کی کاروائیوں کا نوٹس لے کر ورکنگ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ ۔۔