چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے ۔
پارلیمنٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو احتساب کے اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، اس سے صاف نظر آ رہا ہے کہ نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ