حکومت نے شاہ زین بگٹی سے مدد مانگ لی

0
716

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کے لیے حمایت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومتی وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، اسد عمر، عمر ایوب اور قاسم سوری شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے حمایت مانگ لی، جبکہ حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے حکومت کی جانب سے وعدوں کی عدم تکمیل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 2 دن میں مطالبات منظور نا کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کریں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here