وزیراعظم ہائوس اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) کا تقریبا 10 کروڑ روپے کا ناہندہ نکلا۔وزیرعظم عمران خان کا دعویٰ تھا کہ وہ پرائم منسٹر ہائوس استعمال نہیں کرتے لیکن گزشتہ ماہ کا بجلی کا بل 15لاکھ 31ہزار805 روپے کا آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائم منسٹر کمپلیکس اسلام آباد کے بجلی کے بل کے مطابق دسمبر میں 84 ہزار یونٹ استعمال ہوئے۔بل میں درج نرخ ے مطابق انرجی چارجز 9لاکھ 15ہزار،فکس چارجز 68ہزار 4 سو، تاخیر سے ادائیگی پر 17ہزار 784 روپے جرمانہ،جی ایس ٹی سمیت دیگر ٹیکس 5 لاکھ 38ہزار 776 روپے کے ہیں۔دوسری طرف وزیرا عظم عمران خان نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہیں کریں گے، کفایت شعاری مہم کے تحت وہ ملٹری سیکریٹری کے چھوٹے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ اگر وزیرا عظم چھوٹے گھر میں رہتے ہیں تو وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ماہ میں 84 ہزار یونٹ بجلی کس نے استعمال کی؟بشکریہ روزنامہ جنگ