رحیم یار خان میں نشے میں دھت ایک خاتون نے پولیس اہلکار پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پولیس اہلکار کے بال کھینچ کر اُسے دھکے بھی دیے۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی شیخ زید اسپتال ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ 15 کی کال پر بھٹہ کالونی کی گلیوں میں کلائی سے زخمی حالت میں دندناتے پھرنے والی نشے میں دھت ایک خاتون کو اسپتال لایا گیا۔ نشے میں دھت خاتون اسپتال کے گیٹ پر پہنچی ہی تھی کہ مشتعل ہوگئی اور لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ای ایس آئی وارث پر حملہ کردیا ، انہیں تھپڑ مارےاور دھکے بھی دیئے۔
ڈاکٹر منظور کے مطابق خاتون کو ایم ایل سی کے بعد پولیس اہلکار اُسی مقام پر چھوڑ آئے جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نشے میں دھت خاتون کسی ہڈی کے ڈاکٹر کی بیوی ہے، جس کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ