عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضاکریں گی۔
پیپلز پارٹی نے کراچی کے حلقے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلےمیں شہلا رضا کو ٹکٹ دے دیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام انتخابات کے لیے سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 160 ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری این اے 213 شہید بے نظیرآباد سے میدان میں اتریں گے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہوں گی۔
پی ایس 11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی ، این اے197 کشمور سے احسن مزاری امیدوار ہوں گے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق پی ایس 04 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، خورشید شاہ این اے 206 سکھر ون سے الیکشن لڑیں گے۔
این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ ، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 80 جام شورو 1 اور پی ایس34 نوشہروفیروز دو سے میدان میں اتریں گے۔اس کے علاوہ این اے247 کراچی ساؤتھ سے عبدالعزیز میمن، این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 250 ویسٹ سے علی احمد امیدوارہوں گے۔
پی ایس 63 سے شرجیل میمن جبکہ آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے امیدوار ہوں گے۔پی پی ترجمان کے مطابق مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ، پی ایس 62 حیدرآباد سے جام خان شورو اور پی ایس 09 شکار پور سے آغا سراج درانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ