خود ساختہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے

0
1198

سرائے عالمگیر( ارشدقاضی) انتظامیہ کی ساری توجہ رمضان سستا بازار پر مرکوز ہونے کی وجہ سے سرائے عالمگیر شہر اور ملحقہ دیہاتوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی اپنی ذمہ داریا نبھانے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے دکانداروں نے غریب عوام کو لوٹنا شروع کیا ہواہے جس سے خوساختہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، رمضان کے پہلے عشرہ میں جاری مہنگائی کی لہر نے عوام کی چیخیں نکال دیں عام بازار میں گوشت ، دالیں ، سبزیاں ، فروٹ ، سگریٹ ، سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء عوام کی پنچ سے دور ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے قصابوں کی جانب سے بکرے کا گوشت 850 روپے کلو اور گائے کا گوشت 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here