دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی نقل جو دیکھے بس دیکھتا ہی رہ جائے۔

0
926

چین میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کی ہر قسم کی مصنوعات کی نقل تیار کی جاتی ہے جن میں کھلونوں سے لے کر الیکٹرونک اور میڈیکل مصنوعات تک شامل ہیں لیکن کسے معلوم تھا کہ ایک دن دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی سستی ترین نقل بھی چین میں دستیاب ہو گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شان ڈونگ صوبے کی کمپنی نے شہرہ آفاق گاڑی بوگاٹی کی ایسی نقل تیار کی ہے کہ جو دیکھے بس دیکھتا ہی رہ جائے۔ یہ 100 فیصد اصلی جیسی نظر آتی ہے، اصلی بوگاٹی شیرون 1500 ہارس پاور کی قیمت تقریباً 90 کروڑ روپے ہے لیکن اس کی چینی نقل صرف 5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔اگرچہ چینی گاڑی کا انجن اور دیگر پرزے اصلی بوگاٹی جیسے نہیں ہیں مگر اس کی شکل ضرور 100فیصد اصل بوگاٹی جیسی ہے۔اصل بوگاٹی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے مگر چینی بوگاٹی صرف 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔

نقلی بوگاٹی میں 3.35 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر ہے جس کے ساتھ 72 وولٹ کی لیڈ ایسڈ بیٹری استعمال کی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here