مسلم لیگ ن کے سابق رہنما دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 22 دسمبر کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔ دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت، بلاول کی نوجوان قیادت کی وجہ سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے، ان کے ساتھ مل کرعوام کی خدمت کریں گے۔
دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی دعوت بھی دوں گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ