پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے موجود پلان کے حوالے سے بھانڈا پھوڑ دیا ۔ت
ٹی وی پروگرام میں خرم نواز گنڈا پور نے انکشاف کیا کہ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا ،عمران خان ،پرویز الٰہی،چوہدری شجاعت نے لندن میں طاہر القادری سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے دھرنے کے حوالے سے مزید حقائق بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے کےلئے تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا ۔
ماضی میں دھرنے کے پیچھے موجود تمام جماعتیں لندن پلان کی حقیقت سے انکار کرتے رہے ہیں اور کہتے رہے ہیں کہ وہ کوئی سازش نہیں کررہے جو لندن جاکر خفیہ میٹنگ کرنے کی ضرورت پیش آئے۔
تاہم تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے ایک جانب لندن پلان کی حقیقت کو مسترد کیا تو دوسری جانب یہ بھی کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں ہونا معمول کی بات ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ