کوئٹہ میں عید الفطر کے روز دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی میں لیویز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے 3اہلکار شہید ہوگئے۔فائرنگ کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر فوری پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو ٹیمیوں کی ایمبولینسوں کے ذریعے شہید لیویز اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ