بیلجم میں نیشنل باکسنگ چیمپئن راجہ عمر شایان احمد نے جیت لی تفصیل کے مطابق پاکستانی نثزاد راجہ شبیر احمد جرال کے بیٹے اور راجہ محمد اکرم جرال مرحوم کے نواسے راجہ عمر شایان احمد نے بیلجم نیشنل باکسنگ چیمپین جیت لی اور پاکستان کا نام یورپ کی سرزمین پر روشن کر دیا راجہ عمر شایان کی جیت پر بیلجم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا اور راجہ عمر اور انکے والد راجہ شبیر جرال کو مبارک دی اس موقعہ پر راجہ عمر نے شمع نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اج بہت خوش ہوں اور اس کامیابی پر اللہ کا شجر ادا کرتا ہوں ان شاء اللہ اسی طرح جیت کا سفر جاری رکھوں گا اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میرے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے اور میرے والدین نے مجھے ہر موقعہ پر سپورٹ کیا ہے اس لیے میں یہ کامیابی اپنے والدین کے نام کرتا ہوں عمر شایان کی کامیابی پر بیلجم کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی مبارکباد کے پیغامات دے جا رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور عمر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے یقینا راجہ عمر شایان کی کامیابی سے کشمیری اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گے ہیں راجہ عمر شایان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور بیلجم میں رہائش پذیر ہیں راجہ عمر کو شاندار کامیابی پر شمع نیوز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری رستم اجنالہ نے شمع نیوز کی پوری ٹیم کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی عمر کو مزید کامیابیوں سے نوازے شمع نیوزبیلجم