سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو وسطی پنجاب پیپلز پارٹی کا صدر بننے پر سپین میں جشن کا سماں پیپلزپارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین نے اس خوشی میں سپین کے شہر ترتوسا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں چوہدری فیاض گوندل۔فراز احمد بھٹی افتخار احمد چوہدری۔چوہدری بشارت۔چوہدری عظمت علی۔چوہدری جاوید اختر۔چوہدری محسن اعجاز۔چوہدری کفیل احمد اور چوہدری جمشید انجم نے خصوصی شرکت کی اور مٹھائی کھلا کر راجہ پرویز اشرف کو وسطی پنجاب کا صدر بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور تمام مہمانوں نے راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ارسلان راجہ شمع نیوز ترتوسا سپین