رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں خرابی سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا نتیجہ غلط قرار دیدیا گیا ہے ، یہ2018 کے عام انتخابات کا پہلا واقعہ ہے جس میں نتیجے کو غلط قرار دیا ہے۔
این اے 190 ڈی جی خان کے ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے ذوالفقار کھوسہ کی کامیابی کے جاری نتیجے کو رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کے باعث غلط قرار دیدیا ۔ ریٹرننگ آفیسر منیر حسین گل کے جاری کردہ تازہ نتائج کے مطابق 72ہزار 189ووٹ لینے والے آزاد امیدوار امجد فاروق این اے 190 سے کامیاب ہوئے ہیں۔
نئے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ذوالفقار کھوسہ نے اس نشست پر 71964ووٹ لئے ہیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اس سے قبل جاری کردہ نتائج میں پی ٹی آئی امیدوار 110ووٹ کی برتری پر تھے اور جیت رہے تھے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ