رمضان برکتوں رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے ندیم بسرا

0
372

پرتگال کے شہر بیجا سے سماجی کارکن چوہدری ندیم بسرا نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان برکتوں رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے رمضان المبارک ایسے حالات میں آ یا ہے جب کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اس سے بچا کا واحد حل احتیاط ہے نماز تراویح اور مساجد میں عبادات کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی رابطوں میں ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے جن کی طبی ماہرین باربار تاکید کر رہے ہیں رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے امت مسلمہ اپنے نفس کی پاکیزگی کے لیے بھر پور عبادت کرے اللہ تعالی ہم سب کو سہی معنوں میں رمضان المبارک کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here