کراچی کے علاقے لیاری میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رمضان گھانچی کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خرم شیرزمان کے مطابق رمضان گھانچی نے بتایا ہے کہ انہیں ٹانگ میں گولی لگی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان گھانچی کی ٹانگ میں زخم ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا ہے فائرنگ پانی کی لائن کے تنازع پر کی گئی۔
ایس ایس پی مقدس حیدر کے کہنا ہے کہ رمضان گھانچی کے مطابق فائرنگ ٹمبر مارکیٹ کے عہدے دار سلیمان سومرو نے کی۔
مقدس حیدر کا مزید کہنا ہے کہ رمضان گھانچی سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں، تحقیقات کررہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ