پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں، میرا مشورہ مانیں تواستعفا دیں اورگھر جائیں۔
جعلی بینک اکاؤنٹس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےتو پہلےکہا تھاخود کوگولی مارلوں گاسیاست میں نہیں جاؤں گا،پھرانہوں نے کہا خودکشی کرلوں گاآئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔واضح رہے خیال رہے کہ نیب نے 10 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔نیب حکام کی جانب سے 11 جون کو آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر1947سےکمیشن نہیں بناناچاہتے توپچھلے20سال کاتوبنائیں ،عمران خان اگربہت پرانوں کی پگڑیاں نہیں اچھالناچاہتے تومشرف کےدورسےتوکریں۔
بجٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کا انحصاراختر مینگل پرہےوہ کدھر بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہوگیا؟کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟میرے دورمیں توسب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔
انہوں نے اپنی صحت سے متعلقبتاتے ہوئے کہا کہ کل نیب نے میرا معمول کا طبی معائنہ کرایا۔
گزشتہ روزطبیعت ناساز ہونے کے بعد سابق صدر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ