وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی ہے۔امریکا میں موجود یہ جائیداد علیمہ خان نے دو ہزار چار میں خریدی مگر جون 2017ء تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی ۔ اس جائیداد کا انکشاف جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں دی نیوز کے انوسٹی گیٹو رپورٹر احمد نورانی نے کیا۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں چار منزلہ عمارت میں تین فلیٹوں کی مالک نکلیں۔
جائیداد کی موجودہ مالیت تیس لاکھ ڈالر یعنی پینتالیس کروڑ روپے ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ