گجرات:(پ ر) سول لائن پولیس نے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم شوہر گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ سلطان پورہ میں ایک خاتون کو اسکے شوہر نے پیروں میں زنجیریں باندھ کر قید کر رکھا ہے۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIعمران فاروق سوہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے محلہ سلطان پورہ میں چھاپہ مارا تو وہاں زنجیروں میں جکڑی ایک بھوکی پیاسی خاتون ملی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے اسے پہلے کھانا فراہم کیا بعد ازاں ویلڈر کی مدد سے خاتون کے پاؤں میں لگی بیڑیاں کاٹ کر اسے آزاد کروایا۔جبکہ زنجیروں میں جکڑنے والا ملزم مظہر اقبال ولد نذر محمد سکنہ محلہ سلطانپورہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے