لاہور(شمع نیوز)قصور میں کمسن بچی کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ،فیصلہ 17فروری کو سنا یا جائے گا، کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1 کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی ،اس دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیاتھا جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کیا گیا،قبل ازیں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے،عدالت میں36 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے،واضح رہے کہ قصور کی کمسن بچی کو ملزم عمران نے بدفعلی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ،بچی کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہو ئے تھے کہ محلے دار عمران نے انتہائی شرمناک واردات کی ،اس سفاکیت پر پورا پاکستان سراپا احتجاج تھا اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔