سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس میں غیرقانونی بھرتی کیس میں پولیس افسران کی ضمانت مسترد کر دی گئی، درخواست ضمانت مستردہونے پرسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق آئی جی غلام حیدرجمالی سمیت 6پولیس افسران کی ضمانت مستردکردی اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب نے سابق ڈی ایس پی میر محمد اریجو، سابق سب انسپکڑ غلام رضا سولنگی ،سابق سب انسپکٹرراجااشتیاق اورسابق سب انسپکٹر غلام قادرکوگرفتارکرلیا جبکہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ