نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سردار حمزہ سلطان گجر کے والد محترم چوہدری افتخار احمد گجر کے قریبی ساتھی چودھری سعید احمد گجرسابق ایم این اے و چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف ریونیو انتقال کرگئے ۔ سابق ایم پی اے وایم این اے و چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف ریونیو انتقال کرگئے۔ چودھری سعید احمد گجریکم اکتوبر 1948 تھانہ شاہکوٹ کے چک نمبر 96 بارہ ایل میں پیدا ہوۓ ۔انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز گراس روٹ لیول سے 1978 میں کیا اور کونسلر منتخب ہوۓ۔ چھ سال ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رہے۔ چودھری سعید احمد گجر تین بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ایم پی اے بننے کے بعد ایک بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر ایم این اے بنے اور 14 جولائی 2019 کو انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ 15جولائی صبح ساڑھے 10 بجے آبائی چک 96 بارہ ایل شاہکوٹ تحصیل چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔