سابق جج کو سزائے موت سنا دی گئی

0
416

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو ساتھی جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر کیس کے دوسرے مجرم عرفان بنگالی کو بھی سزائے موت سنادی گئی

سابق سیشن جج کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سکندر لاشاری پر سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے قتل کا الزام تھا۔

مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں قتل کیا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here