اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے نام خط میں کہا ہے کہ آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا،مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا،مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں،صرف مجھے بلانے کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔شاہد خاقان عباسی نے سپیکراسدقیصر سے حکومتی دباوَ کے بغیر فیصلے کرنے کامطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے سپیکر نے جواب میں تحریرکیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتا۔