سال 2018 کی کارکردگی پر موٹر وے پولیس کی میڈیا بریفنگ

0
453

سکرنڈ(گل محمد لغاری )موٹروے پولیس کی جانب سے سال 2018 کی کارکردگی پر میڈیا بریفنگ
موٹروے پولیس سیکٹر ۲ سکرنڈ نے سال ۲۰۱۸ کی بھترین کارکردگی رپورٹ میڈیا کے
سا منے پیش کردی ،
سیکٹر کمانڈر/ ایس ایس پی سجاد حسین بھٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر ۲ سکرنڈ نے ۲۰۱۸ میں ھالا سے ھالانی تک بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاھرہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سال ۲۰۱۸ میں موٹروے پولیس سیکٹر ۲ نے مختلف کام سرانجام دیئے انہوں نے بتایا ۲۰۱۸ میں مختلف گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں 747347 چالان کیئےگئے جن کی کل مالیت 279251568 روپے حکومت کہ خزانے میں جمع کی گئ انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے پولیس روڈ صارفین کی خدمت کہ لئے ھر وقت الرٹ رہتی ہے انہوں نے کہا ۲۰۱۸ میں موٹروے پولیس نے مختلف حادثات میں ممکنہ طور پر مدد کرتے ہوٕے کئ لوگوں کی قیمتی جانیں بچائی اس کہ ساتھ ساتھ موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مختلف اداروں میں تقریبن 750 کے قریب روڈ سیفٹی سیمنار ، روڈ واک اور لیکچرز
منعقد کیئے جس میں روڈ صارفین، ٹرانسپورٹرز اور عام لوگوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اوور اسپیڈنگ لین ڈسیپلین، ھیلمیٹ کا استعمال فوگ سے بچنے کہ حوالے سے بھی آگاھ کیا گیا سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ .روڈ واک کیئے گئے جس کہ تحت بھی عوام کو روڈ سیفٹی کہ رولز ریگیولیشن اور احتیاطی تدابیر سے آگاھ کیا گیا

اس کہ علاوہ آئ جی موٹروے کہ حکم پر ہفتہ والے دنوں چھٹیوں اور عید کہ مواقعوں پو اسپیشل پیٹرولنگ / جنرل ھولڈ اپ کا آغاز کیا گیا جس میں ھر ٹول پلازہ, جس میں سعیدأباد, مورو, اور کنڈیارو پر اسپیشل یونٹس قائم کئ گئے ہ جہاں پہ روڈ صارفین کو گفٹ ہیمپرز کہ ساتھ ساتھ روڈ کہ حوالے سے بھی آگاھ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ سیکٹر ۲ نے ھیلپ لاۂن ۱۳۰ کہ تحت بھی بہت سارے لوگوں کی مدد کی گئی
آخر میں ان کا کہنا تھا کا ہمارا ادارا / سیکٹر رواں سال ۲۰۱۹ میں بھی اسی جوش جذبے کہ ساتھ اپنی خدمات سرانجام دینے کہ لئے الرٹ رہ گا اور روڈ صارفین کہ ساتھ ہر ممکنہ تعاون اور مدد کرنے کہ لئے بروقت حاضر رہیگی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here