سانحہ لیبیا کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

0
818


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران لیبیا حادثے کے مرکزی ملزم محبوب شاہ اور اس کے ساتھی مدثر کو گرفتار کرلیا جو کہ اہم ترین انسانی اسمگلر ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محبوب شاہ اور اس کا ساتھی مدثر لوگوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے دبئی پھر لیبیا اور پھر یورپ بجھواتے تھے، ملزم کا بھائی کاکا شاہ لیبیا اور بیٹا سجاد شاہ اٹلی میں مقیم ہے ملزم اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرتا تھا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزم ایک دربار میں گدی نشین ہے ملزم اور اس کا ساتھی مدثر لوگوں کو بیرون ممالک بجھوانے کے لیے ورغلاتے تھے۔دریں اثنا ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاء الدین اور گوجرا نوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے دیگر 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا جن میں نثار احمد، صفدر حسین، کامران اور اسلم شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here