سفارت خانہ پاکستان ریاض میں یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام

0
475

ریاض ( حاجی محسن ہاشمی ) سفارت خانہ پاکستان ریاض کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جا میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی جبکہ سکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں بچوں کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگز میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم وستم کو اجاگر کیا گیا تھا جبکہ ٹیلبوز کے ذریعے بھی بچوں نے مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی مشکلات کی عکاسی کی اس موقعہ پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک جسم کی مانند ہیں اور آزادی کشمیر کے بنا تکمیل پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوتا اس لئے ہمیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ضروری ہے بھارت 72 سالوں سے کشمیر میں ظلم وستم روا رکھے ہوے ہے مگر کسی صورت کشمیریوں کو پاکستانیوں سے جدا نہیں کر پایا آج بھی پاکستانی پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑتے نظر آتے ہیں تو ادھر کشمیری قوم پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھائے الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کرتے نظر آتے ہیں اور یہ ایسا رشتہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا اس موقعہ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت آر ایس ایس کی پروکار ہے جس نے نام نہاد جمہوری بھارت کا مکروہ چہرہ مزید دنیا پر آشکار کر دیا ہے بھارت جہاں کشمیریوں کا ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں دے رہا وہیں پر آرٹیکل 370 کی منسوخی کرکے کشمیریوں کی شناخت کو ختم کر دینا چاہتا ہے مگر مودی کے اس عمل سے بہت بڑا مسلہ کھڑا ہوچکا ہے بھارت کشمیریوں کی تحریک کو دبا دینا چاہتا ہے اسی لئے گزشتہ چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے مگر آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے اور پوری دنیا میں مسلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے یوم یکجہتی کشمیر کی نظامت ہیڈ آف چانسری عمر منظور ملک نے کی جبکہ سنئیر صحافی الیاس رحیم نے مسلہ کشمیر کے حل تلک جاری رکھنے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا حافظ محمود ارشد، احسن عباسی، سردار سلیم آفتاب، سردار محمد شفیق، سردار عاصم، حاجی احسان دانش، ظہور احمد خان، حافظ عبدالوحید، سردار رزاق، سلطان زیب، عمر علوی ، عبدالقیوم خان اور دیگر نے خطاب کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here