سفارت خانہ پاکستان یونان نے کمیونٹی کو مزید بہتر سہولیات فراہم کر دیں یونان (ظفر ساہی) سفارت خانہ پاکستان یونان نے لاک ڈاون میں پاکستانی کمیونٹی کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک نئے اور مخصوص ای میل آئی ڈی (Email ID) کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے لاک ڈاون سے متعلق سوالات اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں ہمیں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سفارت خانہ نے ایمرجنسی ٹیلی فون لائن کا پہلے سے اجرا کیا ہوا ہے۔ نیا ایمیل ایڈریس مندرجہ ذیل ہے:
info@pakistanembassy.gr
نوٹ: ہمارا کوئی واٹس ایپ نمبر نہیں۔ سفارتی عملہ کے ذاتی فیس بک پر میسیجز کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے فیس بک یا واٹس ایپ میسیجیز سرکاری ریکارڈ کا حصہ نہیں بنتے اور اسی وجہ سے ذاتی نمبر یا میسیجیز پر جواب دینا مناسب نہیں۔ آپ ایمیل کے علاوہ سفارت خانہ کی ویب سائٹ سے آسانی سے ہمیں میسیجیز بھیج سکتے ہیں جن پر سفیر پاکستان کی نگرانی میں ایکشن لیا جاتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ یر ہمیں رابطہ کرنے یا میسیج بھیجنے کا لنک مندرجہ ذیل ہے:
https://www.pakistanembassy.gr/pak/contact-pak