سفیر پاکستان منصور احمد خان کی پاکستانی اسٹوڈنٹس سے خصوصی ملاقات

0
395

اسٹریا ( رپورٹ ..محمد عامر صدیق ) سفارتخانہ پاکستان ویانا میں سفیر پاکستان منصور احمد خان کی زیر قیادت پاکستانی اسٹوڈنٹس سے خصوصی ملاقات.سفیر پاکستان منصور احمد خان کی زیر قیادت پاکستانی اسٹوڈنٹس سے ملاقات کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انقاد کیا گیا.کورونا بحران کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوا. جس میں پاکستانی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر اسٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے جناب سفیر پاکستان منصور احمد خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سفارتخانے کو کرونا وائرس کی وجہ سے آپ کو پیش آنے والی مشکلات کا پوری طرح علم ہے اور ہم ہر روز آپ کی مشکلات سے پاکستان میں متعلقہ حکام کو آگاہ کررہے تھے. تمام لوگ آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں. سفارتخانہ پاکستان ویانا کے علم میں ہمارے اسٹوڈنٹس کو پیش آنے والے مسائل بھی ہیں اس سلسلے میں ہمیں آپ کی اپنے والدین سے دوری اور نقل و حمل پر پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا بھی پورا احساس ہے۔ ہم آپ کی یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں اور آپ کی رہائش اور دیگر مسائل سے آگاہ کرہے ہیں.اسٹوڈنٹ کے بہت سارے مسائل یونیورسٹی نے حل بھی کریے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی اگر کبھی بھی کسی سٹوڈنٹ کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ سفارتخانہ پاکستان ویانا کی ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرسکتا ہے۔ ہمارے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں جن میں سے ہم زیادہ سے زیادہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔خصوصی ہم نے ان اسٹوڈنٹس کی اس دوران مدد کی جن کے پاسس ان کی رہائش گاہ کا کرایہ نہیں تھا.مزید انہوں نے کہا. اسٹوڈنٹس ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں بہت جلد اسٹوڈنٹس کے لیے مستقبل میں بہترین منصوبہ بندی تشکیل دی جائے گی تا کہ یہ پوری دنیا میں اور دنیا کی تاریخ میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔آخر میں میں بس یہی کہوں گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سفارتخانہ ویانا آسٹریا آپ کے بالکل ساتھ موجود ہے۔ ہمیں اپنی مشکلات سے آگاہ رکھیں ہم آپ کی تمام مشکلات سے پاکستانی حکام کو مطلع کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ہم آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ اللہ تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو اپنی رحمت اور حفاظت میں رکھے ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔پاکستانی اسٹوڈنٹس نے کچھ اپنے اپنے مسائل سفیر پاکستان کے سامنے رکھے اوربالخصوص ان تمام انتظامات پہ تمام اسٹوڈنٹس نے سفارت خانہ پاکستان اور بالخسوس کورونا بحران کے دوران سفیر پاکستان منصور احمد خان کی جانب سے ہم وطنوں کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی اپنے ہم وطنوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا. آخر میں تمام عالم انسانیت اور پوری دنیا میں کورونا بحران کے خاتمے کے لیے دعا کی گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here