سندھ بار کونسل کی الیکشن کے حوالے سے احمد عباس میرج ہال سکرنڈ میں الیکشن مہم پروگرام کا انعقاد کیا

0
348

((رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ ))
ایڈووکیٹ اسرار احمد قریشی کی جانب سے ضلع شہید بینظیر آباد کے وکلا کی سندھ بار کونسل کی الیکشن کے حوالے سے احمد عباس میرج ہال سکرنڈ میں الیکشن مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سندھ بار کونسل ممبر کے کینڈیڈیٹ ایڈووکیٹ ضیاء الحسن لنجار تھے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رئیس نور احمد لاکھو اور ضلع شہید بینظیر آباد ، تعلقہ دولت پور اور تعلقہ سکرنڈ کی وکلا برادری نے بڑی تعداد میں خصوصی شرکت کی پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے حاصل کی پروگرام میں اسٹیج کے فرائض CDF کے چیئرمین عبدالحمید آرائیں نے ادا کیے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو محتسب اعلی خان محمد زرداری نے استقبالیہ پیش کیا گیا پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کئے گئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلقہ سکرنڈ کے رہنما منظور احمد سیال نے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ ضیاء الحسن لنجار کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سندھ بار کونسل ممبر کے کینڈیڈیٹ ایڈووکیٹ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کے ویلفیئر کے کیلئے یہ الیکشن ہوتے ہیں اس میں جو لیڈر سلیکٹ ہوکر آتے ہیں کانسٹیٹیوشن کی بات کرتے ہیں جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور ہمیشہ سندھ کے وکلا نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں آخر میں ایڈووکیٹ اسرار احمد قریشی کی جانب سے مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here