سونا مزید سستا ہو گیا

0
662

کراچی :ڈالر کی قیمت میںکمی ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ 650 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 556 روپے کمی آ ئی ہے اوراس طرح 10گرام سونا قیمت 58 ہزار 984 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم ہو ئی ہے اور گولڈ ٹریڈنگ 1286 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے جبکہ چاندی 870 روپے فی تولہ فروخت ہو رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں یہ کمی ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں 114پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 3کاروباری سیشنز میں ڈالر 2روپے 45پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 149روپے50پیسے کا ہو گیا ہے۔اس سے پہلے ڈالر کی قیمت150روپے91پیسے تھے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسلم کمی ہو رہی ہے۔ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے میں سونے کی قیمت میں 3بار قمی آئی تھی، ہفتے کے روزصرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی دیکھی گئی۔ ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 69700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3بار کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے گر گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here