سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

0
546

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here