سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر انصاف کے متلاشی سائلین کا تانتا پیر کے روز بھی بندھا رہا۔ انصاف کیلئے آئی شکیلہ بی بی نے اپنے بچوں سمیت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خود سوزی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔شکیلہ بی بی نے بتایا کہ سبزہ زار تھانہ کے پولیس افسر نے اسکے گھر پر قبضہ کررکھا ہے اور پولیس میری مدد نہیں کررہی ، اس لیے احتجاجاََ خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ شکیلہ کو پولیس نے حراست میں لے کر متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ