سکرنڈحیسکو ٹیم کی پولیس کے ہمراہ بڑی کاروائی

0
427

( رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ )

سکرنڈ حیسکو ٹیم کا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سکرنڈ کے کچے کے علاقے لدو چانڈیو میں کاروائی غیر قانونی زمینوں میں پوشیدہ 50 اور 100 کے وی اے کے متعدد ٹرانسفارمر اور سینکڑوں میٹر پی وی سی برآمد کرلی.
سکرنڈ کے نواحی اور کچے کے علاقے میں حیسکو کی جانب سے خوفیہ اطلاع پر کچے کی زمینوں میں نسب ٹیوب ویل اور بھاری مشینری کے لئے غیر قانونی اور کنڈا مافیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50 اور 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمر برآمد کرلیے,اس موقع پر کاروائی میں حیسکو چیف انجینئر محمد مٹھل شیخ اور ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ آصف علی زرداری سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شامل تھی,کاروائی کے دوران زمینوں کی اوٹ میں پوشیدہ طور پر نصب ٹرانسفارمر برآمد کر کے حیسکو ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیے اس موقع پر حیسکو ایڈینشل چیف انجینئر محمد مٹھل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر ہو ہا دیہات بجکی چوروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی کچے کے علاقے لدو چانڈیو میں بجلی کی چوری کرنے میں ملوث افراد پر مقدمہ درج کروائنگے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here