سکرنڈ میں امراض قلب کے یونٹ کھولنے کا مطالبہ,

0
630

سکرنڈ(رپورٹ گل محمد لغاری)
سکرنڈ کی سماجی اور سول سوسائٹی کی جانب سے سکرنڈ میں امراض قلب کے یونٹ کھولنے کا مطالبہ,اس حوالے سے سماجی اور سول سوسائٹی کے وفد نے صحافی برادری کے ہمراہ تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے ایم ایس غلام مجتبی میمن,انچارج ڈاکٹر نصیر سے ملاقات کی جس میں امرض قلب کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے لئے اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ سکرنڈ شہر میں امرض قلب این آئی سی وی ڈی کا یومٹ کھولا جائے کیوں کہ مریض کو ہارٹ اٹیک کی صورت میں نوبشاہ لے جانا پڑتا ہے جہاں جاتے وقت 40 منٹس درکاکر ہوتے ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ایک منٹ بھی قیمتی ہوتا ہے یہاں یونٹ کھلنے سے بہت سی قیمتی جانوں کا نقصان بچایا جاسکتا ہے تعلقہ اسپتال کے ایم ایس غلام مجتبی میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اگر ہمین اس حوالے سے تعاون کرے تو تعلقہ اسپتال کے ایک حصہ میں جگہ موجود ہے جہاں اس یونٹ کا قیام لایا جاسکتا ہے اور شہر کی عوام کے اس جائز مطالبے مین ہر مکمن مدد کرینگے اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی درخواست اعلی حکام تک پہنچائنگے تاہم وفد میں محمد صدیق منگیو,قاضی جاوید سنائی, حیدر خانزادہ,مسعود شاہ,شیر لاکھو,رضا محمد سیال,زاہد رند سمیت دیگر موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here