سکرنڈ پریس کلب کی باڈی کا اعلان کر دیا گیا

0
512

سکرنڈ پریس کلب کی نومنتخب باڈی کا اعلان رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ سکرنڈ پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2020تا 21 کے لئے اہل قلم پینل بلا مقابلہ منتخب صدر محمد صدیق منگیو منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق سکرنڈ پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2020- 21 کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا الیکشن کمیٹی میمبرز رائو عبدالمنان ، کنور عبدالرب، پروفیسر نورالامین اور منور مغل نے کرائے جس میں اہل قلم پینل کے میمبران صدر محمد صدیق منگیو ، سینئر نائب صدر ماما الھبچایو بھٹی، نائب صدر مشتاق سولنگی جنرل سیکریٹری عبدالتواب شیخ ، جوائنٹ سیکریٹری عمران رضا قادری ، خازنچی ولی محمد بھٹی اور انفارمیشن سیکریٹری خلیل احمد راجپوت کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر نومنتخب صدر محمد صدیق منگیو نے سرپرست اعلی رائو عبدالمنان ، 5 اعزازی میمبران رضا محمد سیال ، قادر بخش رند ، کنور ظفر ، راجکمار اوڈ اور عزیز لاکھو کو مستقل میمبر کرنے کا اعلان کیا اور سلمان خانزادہ، کشمیر کیویو، گل محمد لغاری، عبداللہ مگسی، میر محمد کیریو ، عاقب رضا سیال، نصراللہ ملاح اور عدنان خانزادہ کو اعزازی میمبرشپ دی گئی ۔ اس موقع پر سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی ادیب و دانشور محمد صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ پریس کلب کو آئیں کے مطابق چلائیں اور پریس کلب میمبران کو ترقی کی جانب لیکر چلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here