ایک سندھ ایک ثقافت
نوابشاہ ( گل محمد لغاری شمع نیوز )سکرنڈ پریس کلب کی جانب سے ایک سندھ ایک ثقافت کے حوالہ سے سندھی ثقافت کا دن منایا گیا گورنمنٹ ہائی اسکول سکرنڈ کے طلباء نے مختلف ٹیبلو پیش کیے اور قومی گیتوں پر رقص کیا تقریب میں پی ٹی آئی ، پی پی پی ، جماعت اسلامی، جسقم، ایس ٹی پی ، سمیت سیاسی ، سماجی، مذہبی ، قومی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر پی پی پی ضلعی کونسل میمبر راجہ ارشاد کیریو ، سکندر حیات رند، نثار کھیڑو، پی ٹی آئی رہنما نثار پرھیار، ھندو پنچایت کے مکی ڈاکٹر پریم چند ، شہری اتحاد سکرنڈ کے صدر محمد مراد خانزادہ، ہمدرد کے مجید عباسی، جماعت اسلامی کے کنور راشد مکرم، شہباز ویلفیئر کے وارث نوناری ،سید قربان شاہ، ایس ٹی پی کے عبدالقادر جیلانی، غلام مصطفی جلالانی، سمیت سکرنڈ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے سندھ کی تہذیب پر بات کرتےہوئے کہا کہ سندھ کی شاھوکار تہذیب ہے، سندھو تہذیب دنیا کی تمام تہذیبوں کی ماں ہے پھر چاہے وہ مصری، یونانی اور دیگر تہذیب ہوں ۔ یہاں سے گندم، کپاس اور دیگر فصلیں دنیا میں پہنچیں، سکرنڈ پریس کلب کے صدر ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو نے کہا ہم اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں سندھ کا نقشہ دل کا نقشہ یے سندھ دل ہے سندھ ماں ہے۔ اجرک صرف پہننے کا نہیں یہ پیغام ہے کالا رنگ ضلمات کی نشانی، لال جدوجہد کی ، سفید امن اور نیلا رنگ خوشحالی کی نشانی ہے ۔ ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سندھ کی اجرک کا ذکر کیا ۔ ہم بھی انسان ہیں ہم بھی کلچر منا رہے ہیں ۔ سندھ پر کئی حملہ ہوئے لیکن سندھ نے کوئی کسی پر حملہ نہیں کیا ۔۔ تقریب میں سکرنڈ پریس کلب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔