سکرنڈ ( رپورٹ گل محمد لغاری)
حاجی غلام نبی رند ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہمدرد سندھ کی جانب سے سکرنڈ کرکٹ لیگ 3 تھری کی ٹیموں کی مقامی ہوٹل میں بولی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی گل محمد رند نے ٹٰیموں کی خریداری کی بولیاں لگائیں جس میں سب سے زیادہ بولی لاہور قلندر 250000 میں اظہر علی کھیڑو، کوئٹہ گلیڈٰیٹرز 150000 میں رئیس امتیاز علی راہو، کراچی کنگ 95000 علی رضا بروہی، پشاور زلمی 185000 محمد علی چانڈیو، اسلام آباد یونائیٹڈ 100000 عمران اکبر رند، ملتان سلطان 81000 غلام مصطفیٰ کیریو نے خریدی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گل محمد رند کا کہنا تھا کہ پاکستان جو نوجوان ملک کا سرمایا ہے موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خود ایک کھلاڑی تھے جنہوں نے ملک کو ورلڈ کپ جتوا کر اپنا آپ منوایا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا کھلاڑیوں سے انکا کہنا تھا کہ آپ بھرپور محنت کریں سکرنڈ کرکٹ لیگ کا دائرہ آگے چل کر مزید وسیع کیا جائے گا ایس سی ایل کا افتتاحی ٹورنامنٹ سائنس کالج سکرنڈ کے گرائونڈ میں 15 فیبروری کو کرائی جائے گی تقریب میں ایس سی ایل کے چیئرمین کاشف قریشی، چیف آرگنائزر علی حسن انڑ، وائس چیئرمین امیر گل رند، نثار پرھیار، ندیم راجپوت، خرم خانزاہ، میر حسن رند، مجید عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔